لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری اغوا کرلیا ،بھاری تاوان لے کرچھوڑ دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شہری کو مبینہ طور پر پولیس کی وردی میں ملبوس چار افراد نے اغوا کر لیا اور بھاری تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید چھان بین شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

متاثرہ شخص ندیم، جو میڈیکل سوسائٹی میں رہائش پذیر ہے، نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی کار میں ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لے کر ادائیگی کے لیے جا رہا تھا کہ چار افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار اس کے پیچھے آئے اور گاڑی کو روک لیا۔

ندیم کے مطابق، ملزمان نے گاڑی کی تلاشی کے بہانے اسے قابو میں لیا، آنکھوں پر پٹی باندھی اور ایک نامعلوم جگہ لے گئے جو کسی فارم ہاؤس یا آؤٹ ہاؤس جیسی لگ رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے پہلے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا لیکن بات چیت کے بعد رقم پانچ کروڑ پر طے ہوئی۔ ندیم نے اپنے دوست علی رضا کو فون کر کے رقم کا بندوبست کرنے کو کہا مگر وہ صرف پچیس لاکھ روپے ہی جمع کر سکا۔ اغوا کار ابتدا میں ناراض ہوئے لیکن بعد میں اسی رقم پر راضی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تاوان نہ دیا گیا تو ندیم کو جان سے مار دیا جائے گا۔ بعد میں ملزمان نے نہ صرف پچیس لاکھ روپے وصول کیے بلکہ ندیم کے پاس موجود ڈیڑھ کروڑ روپے اور دو تولہ سونے کی چین بھی چھین لی۔

رہائی کے بعد ندیم کو رنگ روڈ کے قریب چھوڑ دیا گیا، جہاں سے وہ گھر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی۔ متاثرہ شخص نے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔