سویڈن،عدالت نے قرآن نذر آتس کرنیوالوں کو کھلی چھوٹ دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن کی ایک عدالت نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کے لیے منعقد ہونے والے اجتماع پر پولیس کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس اجتماع کو روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہی فیصلہ انتظامی عدالت نے بھی دیا اور منتظمین کو جلسے کی اجازت دے دی گئی، جس کے خلاف پولیس نے اپیل کورٹ میں جا کر استدعا کی کہ اس طرح کے اجتماعات سے امن کی خرابی ہو سکتی ہے۔

اپیل کورٹ نے انتظامی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا، اور کہا کہ سیکورٹی خدشات مظاہرے اور اسمبلی کے حق کو محدود کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اس لیے احتجاج اور اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
یاد رہے کہ جنوری میں سویڈن کے دارالحکومت میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہا پسند دائیں بازو کے رہنما راسموس پالوڈان نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی جس کے بعد مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ . پولیس کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں سویڈن مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے سویڈن کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے اور اگر ایسے اجتماعات ہوئے تو سویڈن کے شہریوں پر حملہ ہو سکتا ہے۔

اسی وجہ سے سویڈن کی پولیس نے مزید دو قرآن مخالف اور اسلام مخالف اجتماعات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جن میں قرآن پاک کو جلانے کا مقدس فعل دہرایا جانا تھا۔پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اجتماع کے منتظمین نے انتظامی عدالت سے رجوع کیا اور اجازت لی تاہم پولیس معاملہ اپیل کورٹ میں لے گئی تاہم وہاں بھی منتظمین کو اجازت دے دی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca