سویڈن حکومت کا قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قرار دینے پر غور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

سویڈن کے وزیر انصاف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے ناظم الامور کی طلبی،مختلف علاقوں میں احتجاج

سویڈن کے وزیر انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی ضروری ہے؟ حالیہ واقعات نے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے اور سویڈن کو حملوں کے لیے ترجیحی ہدف بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف آج یوم القدس منایا جارہا ہے

سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستیں مسترد کر دی گئیں تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی قابل مذمت اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com