اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو نااہل قرار دے کر الیکشن کس کے ساتھ لڑے گی
شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، چادر اور چاری دیواری کو روندنے والی ن لیگ دفن ہو جائے گی اور پی ڈی ایم کو کفن دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا، لوگوں اور اداروں میں فاصلہ ہے، معصوم بچوں کو سڑکوں سے اٹھا لیا جائے گا تو مائوں کی بددعائیں لگیں گی، نفرت اور بے چینی بڑھ رہی ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس مجھے اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سےغلط تاثردیاجارہاہےکہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی گلی محلےسےبےگناہ بچےاٹھائیں گےتوماؤں کی بدعا ئیں لگیں گی نفرت اوربیچینی میں اضافہ ہورہاہےجسےختم ہوناچاہیےغریب مٹی ملاآٹاکھارہاہےنوازشریف گھرسےباہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیےپاکستانی اورسیزکو ڈرایاجارہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 22, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، بجٹ بحران، معیشت تباہ، دوست ممالک سے کٹ گئے، یہ حکومت کی کارکردگی ہے، پہلے ہی غریب مر رہے ہیں، ڈالر بڑھ رہا ہے، اب ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ غریب آدمی گندا آٹا کھا رہا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کا ساتھ نہ دیا جائے، سپریم کورٹ ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔