ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، گزشتہ دو ایڈیشنز میں 16 ٹیمیں شامل تھیں ، انگلینڈ موجودہ چیمپئن ہے جبکہ بھارت پہلے ہی 2007 میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کینیڈا اور ہوم ٹیم امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ یکم جون کو ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ بھی 1844 میں امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ 2 جون کو گیانا میں پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کے درمیان 29 دن تک مجموعی طور پر 55 میچ کھیلے جائیں گے جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا۔
یکم سے 17 جون تک گروپ مرحلے کے 40 میچز ہوں گے۔ سپر ایٹ مرحلے کے 12 میچز 19 سے 24 جون تک کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا اور دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
141