182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) طالبان نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں کو کام کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے کو کام کرنے سے روک دیا۔
طالبان افغان خواتین عملے کو کام کرنے سے روکنے کے بارے میں حکام سے مزید تفصیلات طلب کر رہے ہیں۔
افغانستان میں طالبان نے خواتین کو این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان پہلے ہی حکام کو بتا چکے ہیں کہ اقوام متحدہ کا مشن خواتین عملے کے بغیر زندگی بچانے کے آپریشن نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب طالبان حکام نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے تمام مرد و خواتین عملے کو اگلے 48 گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔