مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان نے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے روک دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)دفتر خارجہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں خاص طور پر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ احتیاطی اقدام ضروری ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی مقصد کے تحت بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال بہتر ہونے تک غیر ضروری سفر مؤخر کر دیں۔ خاص طور پر ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے اور اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری قریبی سفارتی مشن سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ہنگامی حالات میں مدد حاصل کرنے کے لیے جاری کردہ نمبروں کا استعمال کریں۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مدد کے لیے مختلف شہروں میں ایمرجنسی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے میں خاص طور پر تہران، زاہدان اور مشہد میں مقیم پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں تاکہ پاکستانی شہری کسی بھی مشکل صورت میں فوری مدد حاصل کر سکیں:

تہران میں مقیم شہریوں کے لیے رابطہ نمبر:
+98-21-66941388 / 89 / 90 / 91
مزید رابطہ نمبر: +98-21-66944888 / 90
موبائل نمبر: +9899906824496

زاہدان میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے رابطہ:
+98543389223354 / +989046145412

مشہد میں مقیم پاکستانیوں کے لیے رابطہ نمبرز:
+989107625302 / +989371807175 / +989027093994

حکومت پاکستان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ سفارتی حکام نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں