اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سروس چیفس کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے تمام بلز پر دستخط کرد ئیے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے دستخط کر دیے، قائم مقام صدر نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے بل پر بھی دستخط کیے، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام 6 بلز قانون بن گئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بلوں کی منظوری دی تھی، آرمی، نیول اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق اب سروس چیفس کی مدت تین سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔ .
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 34 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کے بل کی منظوری دی تھی، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی ان بلوں کی منظوری دے دی۔
30