ایرانی میڈیا کے مطابق کردستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ دہشت گرد گروپوں کے اجتماع کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اربیل میں مارے جانے والے داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم از کم 103 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کی قبر کے قریب قبرستان کے دروازے پر بارود سے بھرے دو بیگ رکھے گئے تھے۔ایران نے اعلان کیا تھا کہ کرمان دھماکوں کے ذمہ داروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔