اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے جبکہ اسے 66 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 177 رنز کی طویل ترین شراکت قائم کی، جب کہ نئے آنے والے نسیم شاہ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی 57 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔گالے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
گال ٹیسٹ کا دوسرا دن: سری لنکن ٹیم 312 رنز پر آئوٹ
سعود شکیل اور آغا سلمان نے آکر بیٹنگ کو سنبھالا اور نصف سنچریاں اسکور کرکے گرین شرٹس کو کھیل میں واپس لے آئے،دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔ انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، امام الحق نے ایک، عبداللہ شفیق نے 19، کپتان بابر اعظم نے 13 اور سرفراز احمد نے صرف 17 رنز بنائے۔ صرف شان مسعود 39 رنز کا قدرے بہتر سکور بنانے میں کامیاب رہے۔بعد ازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑی 69 اور 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر نشان مدھیشکا 6 کے عوض 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سابق کپتان اینجلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہو گئے۔سری لنکا نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے جبکہ بارش کے باعث کھیل بھی روک دیا گیا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔