پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے پر پیش رفت متوقع

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام اور جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا تیسرا مرحلہ آج ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار پر حتمی اتفاق رائے کے قریب ہیں فریقین ایک نگرانی اور تصدیقی نظام تشکیل دینے پر بھی متفق ہو گئے ہیں، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کو یقینی بنائے گا۔

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ پاکستانی وفد استنبول پہنچ چکا ہے۔ ان کے بقول ہمارا مؤقف واضح ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں، ورنہ یہ وقت کا زیاں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوری توجہ خطے میں امن اور استحکام پر مرکوز ہے، اور امید ظاہر کی کہ افغان طالبان اس معاملے میں “دانشمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں جنگ بندی کے نفاذ کے عملی طریقہ کار پر سمجھوتے کی توقع ہے۔

طالبان حکومت کے ایک ذریعے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ افغان وفد میں انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق، نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ نجیب، دوحہ میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین، انس حقانی اور عبدالقہار بلخی سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ 11 اکتوبر کو اس وقت ہوا جب افغانستان کی سمت سے پاکستانی سرحدی علاقے پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد 19 اکتوبر کو دوحہ میں ایک ابتدائی جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔

اس سے قبل استنبول میں 25 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکا تھا۔ اس دوران افغان وفد کو بار بار کابل اور قندہار سے ہدایات لینے کی ضرورت پیش آتی رہی، جس کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جب وطن واپسی کے لیے استنبول ایئرپورٹ پہنچا تو ترکیہ کی درخواست پر بات چیت کو ایک اور موقع دینے پر رضامند ہو گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں