اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مون سون کے تیسرے اسپیل سے کراچی میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے مختلف علاقوں میں بادل جم بارش ہوگی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خدشہ برقرار ہے۔ ادھر کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفرآباد کے علاوہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے سبی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین، آواران، پنجگور، تربت، اورمادہ، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے