اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو چین کے آئی سی بی سی سے 300 ملین ڈالر کی تیسری قسط موصول ہوئی ہے۔
Out of Chinese Bank’s #ICBC approved facility of $1.3 billion (which was earlier repaid by Pakistan), State Bank of Pakistan would receive back third and last disbursement today in its account amounting to $ 300 million.
It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah!— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب تیس ملین ڈالر کی فنانسنگ سہولت کی منظوری دی تھی جس کی آخری قسط موصول ہو گئی ہے۔
اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی سی بی سی بینک آف چائنہ سے تیس ملین ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔