اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا اعلان خان صاحب خود کریں گے، جب ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے تو اسے آفیشل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت اس حوالے سے کوئی اعلان اس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک چیئرمین عمران خان نہ کریں، فہرست میں شامل تمام ناموں میں کوئی حتمی نام نہیں ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ خبر پھیلانے والے جان لیں کہ انہیں میڈیا کے ذریعے ٹکٹ نہیں ملے گا۔
میڈیا و سوشل میڈیا پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جو خبریں اور لسٹیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں. جب بھی ٹکٹس فائنل ہوں گی تو چئیرمین خود اس کا اعلان کریں گے. پارٹی میں ٹکٹس کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے اور کسی بھی امیدوار یا ممبر کو ابھی تک کنفرمیشن نہیں دی گئی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دونوں صوبوں میں انتخابات ایک ساتھ ہو رہے ہیں۔ یہ اہم نہیں کہ ٹکٹ پہلے کس صوبے کو جاری کیے جائیں گے۔