130
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے دونوں گواہوں کو آج طلب کرلیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلا شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے۔