اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سننے کا مطالبہ کردیا۔زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما ئوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کسی کے سامنے جھک رہا ہوں اور نہ ہی آپ کو جھکنے دوں گا، آج ایک ہجوم کو قوم بنتا دیکھ رہا ہوں، آج پاکستان کا بدترین وقت ہے معیشت ڈوب چکی ہے
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ میرا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سنا جائے، میں سابق وزیراعظم ہوں اور مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، میرے وکیل چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، مجھے عدالتوں کے چکر لگائے جارہے ہیں۔ ، وہ مجھے ہٹانا چاہتے ہیں، کوئی سیکیورٹی نہیں، مجھے مضحکہ خیز کیسز پر بلایا جا رہا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھوں گا
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص فیصلہ کر رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنے گا، اوپر بیٹھے ان چوروں پر عمران خان نے کیسز نہیں بنائے، ن لیگ کے دور میں اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھاگ گئے۔ ، مریم نواز کے بھائی نے ٹی وی پر اعتراف کیا الحمدللہ یہ فلیٹس ہمارے ہیں، آج مریم نواز ملکہ الزبتھ کی طرح ملک بھر میں گھوم رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 ارب روپے کی چوری کے کیس میں شہباز شریف کو سزا ہونے والی تھی، جنرل (ر)باجوہ نے انہیں بچایا اور وزیراعظم بنایا، کوئی ایسا جرم نہیں جو وزیر داخلہ نے نہ کیا ہو، ان کے اپنے وزیر کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ نے 18 قتل کیے ہیں۔