اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کی تقرری کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش نہ کرنے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔