دبئی کی کل آبادی کتنی ہو گئی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے 

 اردو رلڈ کینیڈا (ویب نیوز )   دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دبئی کی آبادی پہلی بار چار ملین (40 لاکھ)  سے تجاوز کر گئی ہے، جو شہر کی ترقی اور تیز رفتار معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

ادارے کے مطابق 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار  نفوس پر مشتمل تھی۔ بعدازاں معاشی ترقی، تجارتی مواقع اور انفراسٹرکچر کے پھیلاؤ نے شہر کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد کے لیے پرکشش مرکز بنا دیا۔
 2011 میں  دبئی کی آبادی 20 لاکھ  تک پہنچی
 2025 میں  یہ تعداد  40 لاکھ  ہوگئی، موجودہ شرح نمو برقرار رہی تو تخمینہ ہے کہ 2032 میں 50 لاکھ  اور 2039 میں 60 لاکھ  کی حد عبور کر لے گی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی عالمی سطح پر سرمایہ کاروں، ماہر پیشہ ور افراد، ملینرز اور بلینرز کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی:
رہائش، تعلیم اور صحت کی مانگ میں اضافہ کرے گی عوامی ٹرانسپورٹ  کے انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کی ضرورت بڑھائے گی
 مہنگائی کے دباؤ  اور  ٹریفک جا  جیسے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں
ماہرین کے مطابق دبئی میٹرو کی بلو لائن سمیت جدید ٹرانسپورٹ سسٹمز اور نئے رہائشی و تجارتی منصوبے  مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
عالمی شہر کے طور پر دبئی
دبئی کی تیز رفتار ترقی اور کثیر الثقافتی ماحول نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ دنیا بھر کے افراد کو یہاں رہائش اختیار کرنے پر مائل کرتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شرح نمو برقرار رہی تو دبئی خطے کے بڑے شہروں میں اقتصادی سرگرمیوں کا محور بن سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔