223
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ میں دکھایا جائے گا۔کنگ خان کے مداح ان کی فلم جوان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ‘ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہ رخ اور جوان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔

تاہم مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں کیونکہ شاہ رخ خان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
شاہ رخ خان نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔
ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر کیا جائے گا۔
شاہ رخ خان کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔کنگ خان کی یہ فلم ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں پیش کی جائے گی۔