اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک درخت نے برطانوی خاتون کو علاقہ نہیں، شہر بھی نہیں، بلکہ ملک چھوڑنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب ایک درخت سے الرجی کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ آسٹریلیا منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔41 سالہ رچنا اینڈرسن کہتی ہیں کہ انہیں نورویچ کے قریب ایسٹون میں اپنے گھر کے سامنے اسکاٹس پائن کے درخت سے شدید الرجی ہو گئی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ الرجی ان کے چہرے پر شدید جلن، اور سوجن کا باعث بنتی ہے اور یہ اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ اب وہ گھر جانے سے خوفزدہ ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانوی خاتون نے گزشتہ دو سالوں میں کئی میڈیکل ٹیسٹ اور علاج کروائے، لیکن ڈاکٹروں کو کوئی دوسری الرجی نہیں مگر علامات بڑھتی ہی چلی گئیں۔
رچنا اینڈرسن کو یقین ہے کہ درخت ہی ان کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے دیگر وجوہات جاننے کی کوشش کی، لیکن علامات صرف اس وقت ظاہر ہونے لگتی ہیں جب وہ گھر پر ہوتی ہیں۔تاہم درخت تو محفوظ ہے اس لیے رچنا کو اسے کاٹنے کے لیے کونسل کی اجازت درکار ہے۔ لیکن اجازت ملنے کا امکان بہت کم ہے۔ رچنا فی الحال کونسل کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں اور اگر انہوں نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو وہ آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گی۔