اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ 9 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
یادرہے کہ اس سے پہلے عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں گرفتار 102 افراد جن کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے ان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلانےکا حکم دیا ہے۔