194
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں پہلے نیشنل ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا ٹرائل 23 اپریل کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
برطا نوی کے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامی پیغام موصول ہونے پر ملک بھر کے تمام موبائل فون بج جائیں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی الرٹ صرف جان لیوا صورتحال کی صورت میں بھیجا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اور سیلاب کی صورتحال پر مخصوص متاثرہ علاقوں کو الرٹ بھیجے جائیں گے۔اس قسم کا موبائل الرٹ سسٹم امریکہ، کینیڈا، ہالینڈ، یونان اور جاپان میں بھی دستیاب ہے۔