339
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام اپنے ملک کے فیصلے مغرب کے لیے نہیں کرتے۔
حالیہ صدارتی انتخابات میں ترکی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے صدر طیب ایردوان نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے بغیر کسی سمجھوتہ کے ترکی کے لیے ترقی کے دروازے کھول دئیے ۔
یہ بھی پڑھیں
رجب طیب اردوان نے مسلسل دوسری بار صدارتی انتخاب جیت لیا ،حامیوں کا جشن
دوبارہ صدارت کی ذمہ داری ملنے کے بعد ہم سب مل کر اسے ترکی کی سنچری بنائیں گے۔ یہ وقت متحد ہونے اور عمل کرنے کا ہے۔صدر ایردوان نے مزید کہا کہ سلطنت عثمانیہ کے استنبول کو فتح کیے 570 سال مکمل ہو چکے ہیں جو کہ ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا۔
مزید پڑھیں
فتح ترکی کے تمام 85 لاکھ شہریوں کی جیت ہے، اردوان کا فتح کے بعد خطاب
حالیہ صدارتی انتخابات بھی ترکی کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کی آباد کاری ہے۔ ہم لوگوں کی زندگیاں بہتر کریں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔