متاثرہ فلسطینیوں کے لیے امدادی قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے
قبل ازیں اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں لوگ اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہیں تو آلودگی اور وبائی امراض سے مریں گے۔دوسری جانب اسرائیلی بمباری کی زد میں آج امدادی قافلے غزہ میں داخل ہوں گے، پہلے قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں جب کہ 100 ٹرک قطار میں کھڑے ہیں۔پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کے لیے پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے امدادی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کر دی گئی ہے جہاں رفح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی سامان غزہ میں داخل ہو سکے گا۔