عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے لیے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیون سنکلیئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے. پرکیوین کا اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے برسبین میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 311 رنز کے اسکور کے جواب میں بیٹنگ کر رہا تھا۔
Maiden Test wicket celebrations don't get better than this from Kevin Sinclair 🤩🤸♂️ #AUSvWI pic.twitter.com/WRfw65mT1T
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 26, 2024
ویسٹ انڈین اسپنر کیون سنکلیئر نے عثمان خواجہ کو 75 رنز پر آؤٹ کر دیا اور اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے حیرت انگیز طور پر ہوا میں قلا بازیاں لگانے کا مظاہرہ کیا. جس سے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین نے لطف اٹھایا۔وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں صارفین نے اس جشن کو باؤلر کا اب تک کا منفرد جشن قرار دیا۔