اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ سے آپ سب واقف ہوں گے، اس کھیل میں میچ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
کرکٹ میں عام طور پر مین آف دی میچ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو سب سے زیادہ یا اہم ترین رنز بناتا ہے، وکٹیں لیتا ہے یا شاندار فیلڈنگ سے میچ جیتتا ہے۔لیکن ایک ایسا کھلاڑی بھی ہے جس نے بغیر وکٹ لیے، بغیر کوئی رن بنائے یا کوئی کیچ لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کیمرون کف نے کرکٹ کی تاریخ کے منفرد مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا تھا۔ کیمرون کف کو2001 میں منفرد مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا گیا ، 23 جون 2001 کو کوکا کولا کپ کا پہلا ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ 53 اور چندرپال 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
ملتان کو شکست ،لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا
266 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے ماریون ڈلن اور مارلن سیموئلز نے بالترتیب 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ایسے کھلاڑی کو دیا گیا جس نے نہ کوئی وکٹ لی، نہ کوئی رن بنایا اور نہ ہی کوئی کیچ لیا بلکہ ایک رن آؤٹ کیا۔
جی ہاں، ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر کیمرون کف کو اس میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 20 رنز دیے جبکہ 2 اوور میڈن بھی بنائے۔