اے آئی کی مدد سے موت کی تاریخ کی پیشنگوئی کرنیوالی انوکھی ویب سائٹ تیار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسان کب اور کہاں مرے گا کسی کو کوئی علم نہیں ،لیکن ایک ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ وہ موت کی تاریخ کی پیشنگوئی کر سکتی ہے ۔

ڈیتھ کلاک نامی اے آئی ماڈل پر کام کرنے والی ویب سائٹ کا دعویٰ ہےکہ تاریخ پیدائش، جنس، سگریٹ نوشی، شراب نوشی، وزن اور زندگی کے بارے میں نقطہ نظر جیسی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے موت کی تاریخ کی پیش گوئی کرتی ہے۔جب صارف تمام تفصیلات درج کرتا ہے، تو ویب سائٹ پر ایک چارٹ بنایا جاتا ہے جس میں موت کے دن کی پیشین گوئی کی جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص پیشین گوئیوں سے نہیں ڈرتا تو ویب سائٹ نیچے ایک آپشن فراہم کرتی ہے، جس پر کلک کرکے وہ موت کی وجہ بھی جان سکتا ہے۔ویب سائٹ واضح طور پر بتاتی ہے کہ یہ پیشین گوئی صرف تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی ہے، کیونکہ یہ کیلکولیٹر کسی فرد کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔

اسی نام کی ایک اے آئی ایپ بھی اس سے قبل جاری کی گئی تھی لیکن اس کے کام کرنے کا طریقہ مختلف تھا۔اس ایپ میں استعمال ہونے والے AI ماڈل کو اوسط عمر کے بارے میں 1,200 سے زیادہ تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کے ساتھ تربیت دی گئی ہے۔ان تحقیقی رپورٹس میں 53 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔یہ خوراک، ورزش، تمباکو نوشی، تناؤ کی سطح اور نیند سمیت متعدد دیگر تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے موت کی تاریخ کی پیش گوئی کرتا ہے۔اسے بنانے والے ڈویلپر برینٹ فرانسن کے مطابق یہ ایپ لوگوں کو اپنا خیال رکھنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ایپ ڈیتھ ڈے کارڈ دکھاتی ہے، لیکن اس کا بنیادی مقصد لوگوں کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com