اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )قوام متحدہ کی 27ویں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس آف دی پارٹیز (COP-27) نے اپنی نائب صدارت وزیراعظم شہباز شریف کو دینے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کو یہ عالمی اعزاز اقوام متحدہ کے 195 ارکان میں سے ملا ہے۔
COP-27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ طور پر COP-27 اجلاس کی صدارت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصری صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
COP-27 کا اجلاس آئندہ ماہ کی 6 تاریخ سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں شروع ہو رہا ہے جس میں عالمی رہنما، حکومتوں کے سربراہان اور تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی پر موثر آواز ہونے پر شہباز شریف کو نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ حالیہ سیلاب کے تناظر میں، وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ زبردستی اٹھایا۔