101
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال گہری تشویش کا باعث ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا فوجی عدالتوں کو عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کا ارادہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ولکر ترک نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا دعوی ہے کہ پاکستان کو مکمل لاقانونیت میں دھکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل، قانون کی حکمرانی کے احترام سے ہموار ہوگا۔