غزہ تک امداد کی ترسیل مشکل ہو رہی ہے: اقوام متحدہ

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (OCHA) نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے دسمبر سے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں فضائی، زمینی اور سمندری راستے بند کر دیے۔امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ 24 اور 25 دسمبر کو البریج، النصیرات اور المغازی کے تین پناہ گزین کیمپوں پر 50 سے زائد حملے کیے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان کیمپوں کو ملانے والی سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کو انسانی امداد کی مکمل اور بلاتعطل ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 55 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔