اقوام متحدہ،فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور

عرب ریاستوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 120 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ صرف 14 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، محصور غزہ تک امدادی رسائی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا گزشتہ دو ہفتوں میں چار مرتبہ اجلاس نہ ہونے کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔
دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کے نمائندے گیلاد اردان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔