اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں اسرائیل کے حق میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو کے بولڈر میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ حملے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف بی آئی حکام نے کہا کہ وہ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔کولوراڈو کے گورنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز حرکت ناقابل قبول ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بولڈر میں فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکہ میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے روزانہ بچے، خواتین اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔