امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے، پہلی ترمیم کے تحت لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات سخت پریشان کن ہیں اور کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عوامی اور نجی طور پر ہندوستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرے۔پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی آباد کاری میں اہم شراکت دار رہا ہے۔