اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی امیگریشن درخواستوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اس پابندی میں گرین کارڈ اور شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
پابندی کا اطلاق اُن ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے تحت سٹیٹس حاصل کرنے پر عارضی روک لگائی تھی۔
ان ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں، اور ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روکے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :اوٹاوا قتلِ عام کے متاثرہ خاندان کو امیگریشن میں مشکلات،حکومت سے مدد کی درخواست
یہ اقدام افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ امریکی صدر نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مہاجرین، خصوصاً افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی سکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔