101
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ فیصلہ امریکہ کو نہیں پاکستان کو کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات وائٹ ہاس کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرانے دھمکانے، ووٹرز کو دبانے اور اس طرح کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، بین الاقوامی مانیٹر بھی دیکھ رہے ہیں۔