اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات میں ’انتخابی تشدد‘ کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ایسی کارروائی پر واضح طور پر تشویش ہے – خاص طور پر پرتشدد کارروائیاں – جو پاکستان کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پرھیں
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکہ
پاکستان کے سیاسی بحران میں پرتشدد انتہا پسندی کے واقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تشویش ہے اور ہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا اور حال ہی میں انہیں کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکہ
امریکہ عمران خان اور الیکشن کے بارے میں اپنے تبصروں میں محتاط رہا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام لگایا تھا کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے انہیں ہٹانے کے لیے کام کیا تھا، جس کی امریکا نے سختی سے تردید کی تھی۔منگل کو ایک بیان میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے عمران خان کی گرفتاری کو "پاکستان کا اندرونی معاملہ” قرار دیا۔