113
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ انہیں پرتشدد واقعات، میڈیا پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹوں پر تشویش ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انتخابی عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے قائدین کا انتخاب کریں، بغیر کسی خوف، تشدد یا دھمکی کے پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔