275
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) امریکا نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد کو غیر موثر قرار دے دیا۔
امریکا کےترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد دو ریاستوں کے حل کے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق معاہدے کے مسودے کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کو فوری اور مکمل طور پر روکنا ہو گا۔
عرب امارات کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد آج سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔