پاک بھارت مسائل کے حل کیلئے تعمیری سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) پاک بھارت دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور بامعنی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک بھارت امریکی ثالثی کے سوال پر پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار کے حوالے سے فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور بامعنی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔آئی ایم ایف کی فنڈنگ ​​کے راستے کھولنے کے لیے پاکستان کو فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبا ن وعدوں پر عمل کریں ، دفاع پاکستان کا حق ہے ، امریکہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بالآخر پاکستان کو آئی ایم ایف کی فنڈنگ ​​کا راستہ کھولنے کے لیے فیصلے کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ اصلاحات پاکستانی کاروبار کو مزید مسابقتی بنائیں گی اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقتصادی فیصلے کرتے ہوئے پاکستان کو بہتر سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا