اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) پاک بھارت دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور بامعنی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔
پاک بھارت امریکی ثالثی کے سوال پر پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار کے حوالے سے فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور بامعنی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔آئی ایم ایف کی فنڈنگ کے راستے کھولنے کے لیے پاکستان کو فیصلے کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
طالبا ن وعدوں پر عمل کریں ، دفاع پاکستان کا حق ہے ، امریکہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بالآخر پاکستان کو آئی ایم ایف کی فنڈنگ کا راستہ کھولنے کے لیے فیصلے کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ اصلاحات پاکستانی کاروبار کو مزید مسابقتی بنائیں گی اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقتصادی فیصلے کرتے ہوئے پاکستان کو بہتر سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کریں گی۔