اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکہ نے اخراجات اور بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے یوکرین، تائیوان اور اردن کے امدادی پروگراموں سمیت تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
ان امدادی پروگراموں کو ابتدائی 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، صرف اسرائیل اور مصر کو مستثنیٰ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے تمام امریکی سفارتی اور قونصلر مشنز کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امدادی پروگراموں کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے اور اس سلسلے میں تمام کام روک د ئیے جائیں۔
اب سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو ذاتی طور پر ان پروگراموں کا جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ آیا ان میں ترمیم کی جائے یا انہیں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا
محکمہ خارجہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر نے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں ہلچل مچا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ حکم پہلے سے منظور شدہ تمام پروگراموں پر لاگو ہوگا تاہم کہا گیا ہے کہ ہنگامی خوراک کی امداد اور کچھ دیگر معاملات جاری رہ سکیں گے