اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی فوج نے سرکاری طور پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
دشمن نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھر پور جواب دے گا، اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے ،ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے اقدامات کا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکرچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے اور ایران اس کا زبردست جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کے ایران پر حملے ،سربراہ پاسدارن انقلاب ، آرمی چیف، ایٹمی سائنسدان سمیت اہم شخصیات کی شہادت کا دعوی
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکہ کی مدد سے کیے ہیں، اب دشمن کو ایران کے ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے۔ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔. ایک رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔.
مزید پڑھیں
اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی میڈیا کا انتبا ہ
ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں اور ایرانی قیادت کا ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس بھی جاری ہے۔. ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل الرٹ پر ہے۔واضح رہے کہ ایران پر یہ حملے اتوار کو ہونے والے امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات سے دو روز قبل کیے گئے تھے اور ایرانی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا سخت ردعمل ہوگا۔دوسری جانب ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔. اسرائیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور نیتن یاہو حکومت نے شہریوں کو بم پناہ گاہوں کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔