اسرائیل کیخلاف احتجاج ، میساچوسٹس یونیورسٹی نے طلباء کو معطل کر دیا

طلبہ کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں یونیورسٹی کی صدر سیلی کورن بلوتھ نے کہا کہ طلبہ نے احتجاج کے لیے یونیورسٹی سے پیشگی اجازت نہیں لی۔اس کے جواب میں طلبہ گروپ نے بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا فیصلہ فلسطینیوں کے حق میں وکالت پر حملہ ہے اور ہمارے 13 طلبہ کو انفرادی طور پر مستقل معطلی کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے جامعہ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جامعہ اپنے غیر منصفانہ فیصلوں کو نافذ کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ ہمارا احتجاج کا حق چھین رہی ہے، ہمارا احتجاج فلسطین میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی اس جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ اور رفح پر بمباری کے باعث فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ہے۔اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی 90 فیصد سے زائد آبادی رفح کے مختلف کیمپوں میں منتقل ہو چکی ہے جہاں لاکھوں فلسطینی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔