78
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی دفاعی معاہدہ کرنے والی ایجنسی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 130 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔
ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں میری ٹائم ویژن سافٹ ویئر اور ٹریننگ شامل ہے۔دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان کی سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب امریکی حکام کا موقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا اور اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔