پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کی جائیں ،امریکہ کا مطالبہ

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں ہر جگہ ایسے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، اسی لیے وہ الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اتحادی حکومت کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے امریکا نے نہیں، جب کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہوتی تو مخلوط حکومت بنتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہائوس  کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے نکلے ہیں۔کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاستدانوں نے واضح کیا ہے کہ عوام کی مرضی کا احترام اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔