184
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے آگاہ ہے، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بین الاقوامی اقتصادی اداروں سے رابطے میں ہے پاکستان کی ہر ممکن مدد کر یں گے
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات ہوئی، وزارت خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔
امریکا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک ملتوی کر دی ہے