امریکہ نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے ۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ تمام شہری آئندہ چند دنوں میں ایران پہنچ جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت کی گئی ملک بدری کی دوسری بڑی لہر ہے۔ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی نشاندہی کی تھی جنہیں بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ اس سے قبل بھی 120 ایرانی شہریوں کو امریکا سے ملک بدر کر کے قطر کے راستے تہران پہنچایا گیا تھا ۔ اب 55 مزید ایرانی شہریوں کی وطن واپسی متوقع ہے، جس پر ایران میں مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس موقع پر امریکا کے طرزِ عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نہ صرف ایرانی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے بلکہ کھیل جیسے غیر سیاسی شعبے کو بھی سیاست کی نذر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا نے 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزے جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ، جو عالمی کھیلوں کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، جبکہ ایران اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی اور قانونی اقدامات جاری رکھے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں