138
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی ڈالرسستاہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔کاروباری دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں بڑی گراوٹ کے باوجود انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔
ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 307 روپے 25 پیسے پر جاری ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہو اہے، تین روز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 روپے سستا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 46 پیسے اضافے سے 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد ڈالر فروخت 325 روپے کا ہوگیادوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
۔