غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے تینوں ممالک کو سیکورٹی تعاون کے لیے $95 بلین پیکج کی منظوری دے دی ہے جبکہ سخت گیر ریپبلکن ارکان کی جانب سے سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں.
$26 بلین اسرائیل کو فراہم کیے جائیں گے،
ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد مذکورہ بل سینیٹ میں جائے گا جہاں دو ماہ سے زائد عرصہ قبل بھی اسی طرح کے اقدامات کی منظوری دی گئی ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن اور سینیٹ کے ریپبلکن رہنما مچ میک کونل سمیت امریکی رہنما سینیٹ کے ریپبلکن اسپیکر مائیک جانسن پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بل کو ووٹ کے لیے ایوان میں پیش کریں.
امدادی پیکج کا بل اگلے ہفتے سینیٹ میں پاس ہونے کی امید ہے، جس کے بعد یہ صدر جو بائیڈن کے دستخط سے قانون بن جائے گا.
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا کی نظریں کانگریس پر ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے، اس قانون کی منظوری ایک اہم وقت میں امریکی قیادت کی مضبوطی کے حوالے سے دنیا کو ایک مربوط پیغام بھیجے گی.