اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں مسلسل تیسرے
روز اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی ، اجلاس اسپیکر کا انتخاب کیے
بغیر ملتوی کردیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے لیے مسلسل تیسرے روز ریپبلکن امیدوار کیون میکارتھی کو اپنی ہی پارٹی کے
20 سخت گیر قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود ریپبلکن امیدوار
ووٹ ڈالنے میں ناکام ،امریکی ایوان نمائندگان میں گیارہویں ووٹنگ کے تیسرے روز اسپیکر کے انتخاب میں
ناکامی کے بعد اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خانہ جنگی کے بعد سے
ایوان نمائندگان اتنا غیر فعال نہیں رہا۔ واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں اسپیکر کا انتخاب جیتنے کے لیے کسی بھی
امیدوار کو 218 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی 212 نشستیں ہیں جبکہ ریپبلکنز کے پاس
222 نشستیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ صدی میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان پہلی بیلٹ پر اسپیکر کا
انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے۔